مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمنی فوج کی جانب سے تل ابیب کے مرکز پر میزائل حملوں کے بعد شہر میں خطرے کے سائرن بج گئے ہیں۔
صہیونی ذرائع کے مطابق تل ابیب اور وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بجنے کی آواز سنی گئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے بتایا کہ یہ سائرن یمن سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بجائے گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ 20 صہیونی خطرے کے سائرن بجنے پر پناہ گاہوں کی طرف بھاگتے ہوئے زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری طرف یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد بن گوریون ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی دفاعی ذرائع نے یمن سے میزائل فائر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میزائل کو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا گیا۔ تاہم اس کے ملبے کے گرنے کے خطرے کی وجہ سے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
آپ کا تبصرہ